رمضان میں بچوں کا دوگنا امتحان
وہ کہتے ہیں نا کہ دینے والا جب بھی دیتا، دیتا چھپڑ پھاڑ کے۔۔۔ اس دفعہ دینے والے نے یعنی امتحانات کی ڈیٹ شیٹ بنانے والے نے بھی کمال ہی کر دیا ہے اور بچوں کے امتحانات آ گئے ہیں اس شدید گرمی میں!
اور پھر صرف گرمی ہی نہیں بلکہ اس دفعہ تو رمضان بھی سال کے سب سے گرم ترین دنوں میں آیا ہوا ہے۔ تو بچے جو کہ گرمیوں کے روزوں کی وجہ سے سونے جاگنے کی روٹین ترتیب نہیں دے پا رہے وہاں امتحانات کی تیاری کے لیے بھی ان بیچاروں کی سمجھ میں نہیں آ رہی کہ کیا کریں۔ جن بچوں نے تو پورا سال پڑھ لیا ہے وہ امتحان میں کچھ نہ کچھ لکھ آئیں گے لیکن جو بچے پیپر سے ایک دن پہلے کتاب کھولنے والوں میں سے ہیں ان کا اس دفعہ اللہ ہی حافظ ہے۔
روزہ بذات خود ایک امتحان ہے، صبر کا، برداشت کا۔۔ اوپر سے یہ پڑھائی والے امتحانات بھی ساتھ ہی آ گئے۔ فارسی کی کہاوت ہے "یک نہ شد دو شد!" یعنی آسان لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ ایک امتحان اچھے طریقے سے ادا کر لیتے وہی غنیمت تھا کہ ساتھ ہی دوسرا بھی سر پہ پڑ گیا۔۔۔
جن بچوں کے ابھی امتحانات ہو رہے ہیں یا رمضان میں ہی ہو کر ختم ہوچکے ہیں ان کو ہمارا سلام۔ آپ ایک نہیں، دوگنا امتحان سے گزرے یا گزر رہے ہیں۔ امید ہے کہ دونوں امتحانوں میں آپ پاس ہو جائیں!
0 Comment to "رمضان المبارک میں امتحان"
Post a Comment