Friday, 16 June 2017

پہل اپنے آپ میں نقس ڈھونڈو

پہل اپنے آپ میں نقس ڈھونڈو

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فصیحت۔ ایسے لوگ جو دوسرون کو نصیحت کرت رہتے ہیں اور خود ان پر عمل نہیں کرتے ہیں وہ عام طور پر انا پرستی کے شکار ہوتے ہیں۔ یہ فیصلہ کیونکر ہو کہ وہ فلاں شخص کیسا ہے ؟ وہ ایسا ہے یا ویسا ہے اگر میں اسکی توجہ یا چاہت کا تقاضہ کرتا ہوں تو پھر اعتدال کی ضرورت اس کو نہیں ، مجھے ہے. مسئلہ اس شخص کی طرف نہیں ، بلکہ خود میری طرف ہے.

سچ پوچھیں تو ہم کسی شخص میں موجود اچھائی یا برائی کو ختم کرنے، یا دبانے کے بالکل کوشش نہیں کر سکتے ہیں. ہر انسان میں کہیں نہ کہیں انا ہوتی ہے . یہ ایک قدرتی صلاحیت ہے، جو مختلف تعلقات اور مختلف مراحل میں مختلف انداز میں نمودار ہوتی ہے. ہم سب اکثروبیشتر اپنے علاوہ کسی دوسرے شخص کے بارے میں بے جاشکوہ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ہمیں اصل میں کرنا یہ چاہئیے کہ دوسروں کو ٹھیک کرنے کی خواہش کی بجائے اس دوسرے شخص کے مطابق اپنے رویوں، خواہشات اور اس رشتے میں اپنی امیدوں میں اعتدال لانا چاہئیے۔اگر ہم یہ سوچ رکھیں اور ایسا ہی کرنے کی کوشش کریں تو ہم ہر طرح کے شخص سے ڈیل کرنے کے قابل ہوں گے اور وہ ہمارے عمل سے خود بخود متاثر بھی ہوں گے۔

Kya aap dhoondtay hain apnay aap mein nuks?

Haan:

Nahi:

Share this

0 Comment to "پہل اپنے آپ میں نقس ڈھونڈو"

Post a Comment