Saturday, 18 March 2017

دبئی میں بلی مارنے پر تین افراد کو چڑیا گھر صاف کرنے کی سزا


دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے بھوکے کتوں کو بلی کھلانے کے الزام میں تین افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ تین ماہ تک روازنہ چار گھنٹے ان کا چڑیا گھر صاف کریں۔

اس واقعے کی ویڈیو میں ایک شخص کو سنا جا سکتا ہے جو دو کتوں کو ایک کھلے پنجرے میں سے بلی کو کبوتر اور مرغیاں کھانے پر سزا دینے کے لیے باہر نکالنے کو کہہ رہا ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے اس ’ظالمانہ اور بے رحمانہ عمل‘ کی مذمت کی ہے۔

گذشتہ ماہ دبئی کے حکمراں نے چند افراد کے ایک گروہ کو لا پرواہی سے گاڑی چلانے پر بطور سزا چار گھنٹوں تک گلیاں صاف کرنے کا حکم دیا تھا۔

فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ کیا کتوں کو بلی کھلانے والے شخص کو کسی مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑے گا یا نہیں۔

منگل کو دبئی پولیس کے میجر جنرل خلیل ال منصوری نے خبردار کیا کہ متحدہ عرب امارات میں نئی قانون کے تحت جانوروں کے ساتھ ظلم کرنے والے افراد کو جیل اور جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انھوں نے عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اس قسم کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر شائع کرنے سے گریز کریں۔

Share this

0 Comment to "دبئی میں بلی مارنے پر تین افراد کو چڑیا گھر صاف کرنے کی سزا"

Post a Comment